Pakistan UAE Policy
دبئی: پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات جانے سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں دبئی کے ویزے کو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز کے ذریعے تصدیق کی جا سکتی ہے، جبکہ ابوظہبی، شارجہ، ام القیوین، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ سے جاری ویزے شریعت کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کے ماتحت اتھارٹی کے ذریعے تصدیق کیے جا سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ چینلز کے ذریعے اپنی حیثیت کی تصدیق کروانا لازمی ہوگا۔
پاکستانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات جانے سے پہلے بیروزگاری انشورنس بھی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔